نئی دہلی :  وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک بھر میں 5G خدمات کا افتتاح انجام دیا ۔ وزیر اعظم نے دہلی کے پرگتی میدان میں 6ویں انڈیا موبائل کانگریس – 2022 کا آغازکیا۔اس کے ساتھ ہی 5G خدمات کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر مودی نے پرگتی میدان میں لگائی گئی 5G خدمات سے متعلق نمائش کو دلچسپی سے دیکھا۔ ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے مودی کو 5 جی  خدمات کا خلاصہ پیش کیا ۔ اس کے بعد مودی نے خود 5G خدمات کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔5G  خدمات پہلے 13 منتخب شہروں میں شروع کیا گیا ہے اگلے چند سالوں میں ملک بھر میں لانچ کیا جائے گا پہلے مرحلے میں احمد آباد، بنگلور، چندی گڑھ، چنئی، دہلی، گاندھی نگر، گروگرام،حیدرآباد، جام نگر، کولکتہ، لکھنؤ، ممبئی،پونے میں یہ خدمات  دستیاب رہیں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *