حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے رنگاریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم میں خاندانی منصوبہ بندی (سی یو) آپریشن کے واقعہ میں خواتین کی موت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ حکومت نے سخت نوٹ لیتے ہوئے  اس واقعے کے سلسلے میں کل 13 افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔  25 اگست کو ابراہیم پٹنم میں ایک گھنٹے کے اندر 34 خواتین کے خاندانی منصوبہ بندی کے آپریشن کیے گئے۔ ڈی پی ایل سرجری کے باعث چار خواتین جان بحق ہوگئیں۔واقعہ کی تحقیقات کے لئے حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی جو حکومت کوواقعہ کی رپورٹ پیش کریں۔ کمیٹی نے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی۔

کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ریاستی حکومت نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اعلان کیا گیا ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی کے آپریشن کرنے والے ڈاکٹر جویل سنیل کمار کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رنگاریڈی ضلع کے ڈی ایم ایچ او سوراجی لکشمی اور ڈی سی ایچ ایس جھانسی کا تبادلہ کیا گیا ہے۔  حکومت نے کہا کہ کمیٹی نے ایسے واقعات کی تکرار کو روکنے کے لیے کئی رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *