حیددرآباد :سو شل میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھی کہ ریاست بھر کے اسکولوں میں دسہرہ کی تعطیلات کو کم کر دیا ہے۔جو یکم سپٹمبر تا 9 سپٹمبر تک ہوگی تاہم تلنگانہ ڈائرکٹرآف اسکول ایجوکیشن نے اس خبر کی تردید کی ہے۔ بدھ کو اعلان کیا گیا کہ دسہرہ کی تعطیلات پہلے کے اعلان کے مطابق دی جائیں گی۔ ایک سرکاری بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دسہرہ کی تعطیلات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ 26 ستمبر سے 9 اکتوبر تک تعطیلات ہوں گی جیسا کہ پہلے اعلان کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *