نظام آباد :تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ آج نظام آباد ضلع کا دورہ کریں گے۔ دوپہر 1:15 بجے وہ بیگم پیٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نظام آباد پولیس پریڈ گراؤنڈ پہنچیں گے۔ اس کے بعد سی ایم کے سی آرنئی کلکٹریٹ عمارت کا افتتاح کریں گےبعد ازاں سی ایم کے سی آر گری راج گورنمنٹ کالج گراؤنڈ میں منعقد ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گےوزیراعلیٰ کے دورے کے لیے حکام نے تمام تر تیاریاں کر لی ہیں۔ پولیس پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ بھی پیشگی تیار کر لیا گیا ہے۔