حیدرآباد : مرکزی حکومت نے تلنگانہ حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ 30 دنوں کے اندرآندھرا پردیش کو2017-2014 تک ڈسک برقی سپلائی کرنے کے عوض واجب الادا رقم 3441 کروڑ اصل اور تاخیر سے ادائیگی کے طور پر 3315 کروڑ ادا کرے۔ تلنگانہ کے وزیر جگدیش ریڈی نے اس حکم پر برہمی کا اظہار کیا۔ اور وضاحت کی کہ آندھرا پردیش سے تلنگانہ کو بجلی کے واجبات وصول ہونے باقی ہیں جس میں سے آندھرا پردیش کے واجب الادا رقم منہا کر نے کے بعد تلنگانہ کو تقریباً 12940 کروڑ روپئیے ادا کرنے ہیں