محبوب نگر: وزراء ویمولا پرشانت ریڈی اور سرینواس گوڑا نے بھوت پورمنڈل اناساگر میں 428.20 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ 80 ڈبل بیڈروم مکانات کا افتتاح کیا۔ وزیر پرشانت ریڈی نے کہا کہ دیورکدرا حلقہ کے لئے مزید 1500 ڈبل بیڈروم مکانات کی منظوری دی جائے گی۔ اندرماں اسکیم کے تحت جو گھر تعمیر ہوئےاس پر کانگریس لیڈروں نے پرچم لگوارہے تھے لیکن ٹی آر ایس حکومت غریبوں سے ایک روپیہ لئے بغیر ڈبل بیڈروم مکانات پیش کررہی ہے۔ وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ سی ایم کے سی آر کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ حکومت کے فلاحی منصوبے ریاست کے ہر غریب فرد تک پہنچے۔ وزیر سرینواس گوڑا نے کہا یہ واضح ہے کہ ٹی آر ایس حکومت واحد حکومت ہے جو غریبوں کی پرواہ کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو ذات پات کے فرق کے بغیر فلاحی فوائد مل رہے ہیں۔ ہم کسانوں کو مفت بجلی دے رہے ہیں۔ ہم شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی اسکیم کے ذریعے غریب لڑکیوں کی شادیوں کےلئے مالی اعانت فراہم کررہے ہیں۔ پہلے دوسری ریاستوں سے چاول درآمد کرتے تھےاب ہم 60 فیصد چاول تلنگانہ سے دوسری ریاستوں میں برآمد کررہے ہیں۔