مہاراشٹر: ممبئی کے ضلع گوندیا میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ چھتیس گڑھ کے بلاس پور سے راجستھان کے جودھ پور جانے والی بھگت کوٹھی پاسنجر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ دوپہر تقریباً 2.30 بجے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ لیکن سب نے راحت کی سانس اس وقت لی جب کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *