نئی دہلی: این ڈی اے کے امیدوار اور مغربی بنگال کے سابق گورنر جگدیپ دھنکھر کو ہندوستان کا نیا نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ دھنکھر کو 528 ووٹ ملے جبکہ مخالف امیدوار مارگریٹ الوا کو 182 ووٹ ملے۔نئے نائب صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج صبح 10 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے ختم ہوئی۔ شام چھ بجے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی ووٹ ڈالنے والے پہلے لیڈروں میں شامل تھے۔ مرکزی وزراء امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا نے بھی اپنا ووٹ ڈالا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ ووٹ ڈالنے وہیل چیئر پر پہنچے۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے بھی دیگر ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ اپنا ووٹ ڈالا