نئی دہلی: خانگی ٹور آپریٹروں کی جانب سے حج اور عمرہ خدمات پر عائد ہونے والے جی ایس ٹی کو معاف کرنے کی عرضیاں داخل کی تھیں جس کو سپریم کورٹ نے یہ کہتے ہوئے خارج کردیا کہاستثنی اور امتیاز کی بنیاد پر درخواست کو خارج کردیا جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس اے ایس اوکا اور سی ٹی روی کمار کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ خیال رہے کہ عازمین کی جانب سے فضائی سفر پر 5 فیصد جی ایس ٹی فیس نافذ ہوتی ہے۔