حیدرآباد: فینانس اور صحت کے وزیر ہریش راؤ نے بی آر کے بھون میں ڈینگو، ملیریا اور دیگر موسمی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات، تیاریوں، بوسٹر خوراک کی تقسیم اور بھاری بارش اور سیلاب کے پیش نظر دیگر امور کا جائزہ لیا۔ . وزراء ایررابیلی دیاکر راؤ، سبیتا اندرا ریڈی، کوپلا ایشور، گنگولا کملاکر، ستیہ وتی راٹھور، دیگر اعلیٰ عہدیداروں اور ضلع کلکٹرس نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اس جائزہ میں حصہ لیا۔