نئی دہلی :کورونا کی وبا کے مکمل طور پر ختم ہونے سے پہلے ہی منکی فوکس دنیا کو دہشت زدہ کر رہا ہے۔ اور منکی فوکس ہندوستان میں بھی پھیل رہا ہے۔ ملک میں پہلے ہی تین کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اس دوران اتوار کو ایک اور نیا معاملہ سامنے آیا۔ قومی راجدھانی دہلی میں منکی فوکس کا معاملہ درج ہونا تشویش کا باعث ہے۔ قابل ذکر یہ ہے کہ حال ہی میں منکی فوکس سے متاثرہ شخص کی کوئی نہ کوئی غیر ملکی اسفار کئے تھے لیکن یہ کیس کہیں بیرونی ملک سفر نہیں کیا ہے اس کیس کے ساتھ ہی ملک میں منکی فوکس کے کیس کی تعداد چار ہو گئی ہے۔