حیدرآباد: ٹی آر ایس پارٹی کے ورکنگ صدر کے ٹی آر نے پہلی بار روز مرہ استعمال کی جانے والی اشیا پرجی ایس ٹی ٹیکس نافذ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف آج احتجاج منظم کرنے کی اپیل کی۔ دودھ اور دودھ کی مصنوعات پر ٹیکس لگانے سے ہونے والے نقصانات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی آمدنی کے لیے اہم ذریعہدودھ اور اس کی مصنوعات ہیں۔ انہوں نے آج تمام اضلاع میں احتجاجی پروگرام منعقد کرنے کا حکم دیا۔ کسانوں خصوصاً ڈیری فارمرز کو اس میں شراکت دار بنانے کی اپیل کی۔