حیدرآباد: تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے ائمہ و مؤذنین کا اعزازیہ جاری کردیا گیا ہے۔ صدر نشین محمد مسیح اللہ خان اور چیف اگزیکیٹیو آفیسر عبدالحمید نے رقومات کی اجرائی کے لیے چیکس پر دستخط کیے۔ ائمہ اور مؤذنین کے دو ماہ کے اعزازیہ کی رقم ماہانہ 5000 روپیے کے حساب سے 8 کروڑ ایک لاکھ 30 ہزار روپیے جاری کیے گئے جب کہ ملازمین کی ماہ جون کی تنخواہ کے طور پر تقریباً 78 لاکھ روپیے کی اجرائی عمل آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *