نرمل :ریاست تلنگانہ میں جاری موسلادھار بارش کے سبب تلنگانہ کے تمام آبی ذخائر لبریز ہوچکے ہیں نرمل ضلع میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے کڈیم پراجکٹ بھی پانی سے لبریز ہو چکا ہے اس وقت کڈیم پراجیکٹ میں پانی کی آمد 5 لاکھ کیوسک ہے جبکہ اخراج 3 لاکھ کیوسک ہورہا ہے۔ اس کے ساتھ حکام پروجیکٹ کے 18دروازوں میں سے 17 دروازے کو کھول کر پانی کا اخراج عمل میں لایا جارہا ہے ایک دروازے کی مرمت ہو رہی ہے۔ حکام نے پراجیکٹ کے لیے ریڈ الرٹ کا اعلان کر دیا ہے۔