حیدرآباد: سی ایم کے سی آر نے چیف سکریٹری سومیش کمار کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ سرکاری محکموں کی مشینری کو چوکس کردیں اور ریاست بھر میں مسلسل بارش کے پس منظر فوری طور پر حفاظتی اقدامات کریں۔ اس سلسلے میں تمام اضلاع کے کلکٹر سمیت متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کرنےاور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عہدیداروں، این ڈی آر ایف اور ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کیا جائے۔ سی ایم کے سی آر نے موسلا دھار بارش کے پیش نظر ہفتہ کو سی ایس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ سی ایم کے سی آر نے کہا کہ مہاراشٹر اور تلنگانہ ریاست میں ریڈ الرٹ کے پس منظر وہ وقفہ وقفہ سے صورتحال کا جائزہ لیں گے اور صورتحال کے لحاظ سے آج یا کل ویڈیو کانفرنس کا بھی اہتمام کریں گے۔