حیدرآباد: کم دباؤ کی وجہ سے ریاست تلنگانہ میں گزشتہ دو دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ ذخائرآب لبریز ہوچکے ہیں کئی جگہ سڑکیںجھیل میں تبدیل ہوگئی ہیں جس سے موٹر سائیکل سوار وں کو دشواریاں ہورہی ہے جگہ جگہ ٹرافک کا نظام ٹھپ ہوگیا ہے محکمہ موسمیات نے حیدرآباد کے لیے ریڈ الرٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس نے خبردار کیا ہے کہ اگلے دو دنوں تک شدید سے بہت زیادہ بارشیں ہوں گی۔ اس لئے عوام کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا گیا جی ایچ ایم سی کے ارکان کو بھی چوکس کر دیا گیا ہے جی ایچ ایم سی کا عملہ ڈی آر ایف عملہ کے ساتھ بھاری بارش کے دوران کی جانے والی کارروائی کے لیے تیار ہے۔ تلنگانہ کے نلگنڈہ، سوریا پیٹ، کھمم، بھدرادری کوٹھا گوڈیم، ملوگو اور محبوب نگر اضلاع میں بارش ہوئی۔ بارش کی وجہ سے نلگنڈہ میں ایک مکان منہدم ہونے سے ماں اور بیٹی کی موت ہوگئی۔