حیدرآباد: صدارتی انتخاب کے امیدوار یشونت سنہا آج حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے سنہا کے استقبال کے لئے شاندار انتظامات کئے ہیں۔ ٹی آر ایس ذرائع نے بتایا کہ یشونت سنہا صبح 11 بجے بیگم پیٹ ایرپورٹ پہنچیں گے۔ چیف منسٹرو ٹی آر ایس سربراہ کے سی آر اور پارٹی قائدین یشونت سنہا کا استقبال کرنے کے لئے ایرپورٹ جائیں گے۔ وہاں سے برائے نکلیس روڈ جلویہار تک بڑی ریلی منظم کی جائے گی