ممبئی: مہاراشٹرا میں جاری سیاسی بحران اس وقت ختم ہوگیا جب ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا اس کے بعد اپوزیشن جماعت بی جے پی نئے حکومت کی تشکیل کے لئے گورنر سے مطالبہ کر سکتی ہے اور اپنی عددی طاقت کا دعوی کرتے ہوئے حکومت بنا سکتی ہے اور دیویندر فنڈویس ریاست کے اگلے وزیر اعلی ہوسکتے ہیں ذرائع کے مطابق کل وہ بحیثیت وزیر اعلی عہدے کا حلف لے سکتے ہیں اور ایکناتھ شنڈے ڈپٹی وزیر اعلی بنائے جانے کا امکان ہے