حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کے معاملات میں روزبروز بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی محکمہ صحت نے کورونا کے ضوابط پر عمل کر نے عوام کو مشورہ دیا ہے ریاستی ڈائرکٹر آف پبلک ہیلتھ (ڈی ایچ) سرینواس نے کہا کہ کورونا کے ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے۔ لوگوں کو ماسک پہننا چاہیے۔ کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ انہوں نے یہ اطلاع ٹوئٹر کے ذریعہ دی