حیدرآباد : بی جے پی قومی ورکنگ کی میٹنگ آئندہ دو دنوں میں حیدرآباد میں منعقد ہونے والی ہے اس میٹنگ میں مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، پارٹی صدر جے پی نڈا، 18 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، کئی مرکزی وزراء، قومی ورکنگ کمیٹی کے عہدیدار اور مختلف صوبوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ تلنگانہ بی جے پی صدر بندی سنجے نے انتظامات کو پہلے ہی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
بی جے پی کی قومی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ 2 اور 3 جولائی کو مادھا پور میں ایچ آئی سی سی میں ہوں گی۔اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی حیدرآباد میں دو دن قیام کریں گے۔ تاہم جب وزیر اعظم مودی حیدرآباد پہنچیں تو شہر میں ان کے خلاف احتجاج کے لئے فلیکسیاں لگا دی جاچکی ہے بی جے پی اپنے قومی کنونشن کے حصہ کے طور پر 3 جولائی کی شام سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ میں ایک بہت بڑا جلسہ عام منعقد کر رہی ہے۔ جس میں 10 لاکھ لوگوں کے شرکت کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *