حیدرآباد: کلواکنٹلہ کویتا نے آج سہ پہر نظام آباد ایم ایل سی کی حیثیت سے حلف لیا۔ کونسل کے چیئر مین گتہ سکھیندرریڈی نے ان کو قانون ساز کونسل کے دربار ہال میں حلف دلایا۔ اس موقع پر کونسل کے چیئرمین گتہ سکھیندر ریڈی کے ساتھ وزیر ویمولا پرشانت ریڈی ضلع نظام آباد کےارکان اسمبلی اور ایم ایل سی نے کویتا کو مبارکباد پیش کی۔رواں ماہ کی نویں تاریخ کو نظام آباد ایم ایل سی کے ضمنی انتخابات میں کویتا نے 88 فیصد ووٹوں کے ساتھ ٹھوس کامیابی حاصل کی۔ بی جے پی اور کانگریس امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp

WhatsApp

Contact us