نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر اور ٹی ایم سی لیڈر یشونت سنہا نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ یشونت سنہا آئندہ صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہونگے۔ سنہا نے آج ٹویٹ کیا کہ ملک کی خاطر پارٹی سے الگ ہو کر کام کرنے کا وقت آگیا ہے۔ میں ممتا کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے ٹی ایم سی میں جو اعزاز اور مقام دیا ہے۔ اب ملک کے مفاد کے لیے پارٹی چھوڑ کر اپوزیشن کے اتحاد کے لیے کام کرنے کا وقت آگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *