نرمل : نرمل ضلع باسر میں قائم ٹریپل آئی ٹی کے طلباء جو ہاسٹل کے مسائل کا حل بشمول ریگولر وائس چانسلر کی تقرری اور دیگر انفراسٹرکچر، تعلیمی سہولیات کی  فراہمی کے لیے سات دنوں سے احتجاج کررہے تھے، آخرکارحکومت نے ایک ماہ میں ان کے تمام مطالبات ماننے پر آمادگی کااظہار کیا۔ اس کا اعلان حکام نے پیر کی آدھی رات کو کیا۔ دریں اثنا، وزیر تعلیم سبیتا اندراریڈی، باسر ٹریپل آئی ٹی انچارج وی سی راہل بوجا اور اعلیٰ تعلیمی عہدیداروں نے پیر کی سہ پہر دارالحکومت حیدرآباد میں طلباء کے ذریعہ اٹھائے گئے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ریگولر وی سی کی تقرری، تین ارکان پر مشتمل سرچ کمیٹی کی تشکیل سمیت طلبہ کے مطالبات تسلیم کرنے پر آمادہ ہوئے بعد ازا وزیر تعلیم باسر ٹریپل آئی ٹی کے ٹائرکٹر اور نرمل کلکٹر مشرف فاروق رات 10 بجے طلبا کے لیڈروں سے بات چیت کی جو کا میاب ہوئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *