میڑچل : تلنگانہ میں آج سے دھرانی پورٹل دستیاب کر دیاگیا ہے وزیر اعلی کے سی آر نے جمعرات کے دن مڑو چنتلہ پلی تحصیلدار کے دفتر میڑچل میں دھرانی پورٹل کا آغاز کیا اس موقع پرقائم اجلاس سے سی ایم کے سی آر نے کہا کر دھرانی پورٹل ہندوستان کے لئے ٹرینڈ سیٹر ہے کسی زمانے میں زمین ہی پیداوار کا واحد ذریعہ تھا کا شتکاری کے طریقوں میں اعلی درجہ کی تبدیلیاں آئیں اور چلی گئیں دھرانی پورٹل کو کسانوں کی زمینوں کو مکمل تحفظ فراہم کر نے کے لئے ڈزائن کیاگیا 45 لاکھ 58 ہزار ایکڑ اراضی کی تفصیلات دھرانی پورٹل میں ہیں بیرون مک مقیم افراد بھی اس پورٹل کے ذریعہ اپنی زمین کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں دھرانی پورٹل کے ساتھ غیر قانونی رجسٹریشن کی اجازت نہں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *