حیدرآباد: آر ٹی سی انتظامہ نے بس کی کرایوں میں اضافہ کے بعد اب بس پاس کی شرحوں میں بھی اضافہ کا فیصلہ کیا ہے جس سے عام آدمی پر مالی بوجھ میں اضافہ ہوگیا ہے آج صبح مسافر سیس کے نام پر ایکسپریس اور ڈیلکس بسوں کے کرایوں میں 5 روپئے اور سوپر لکژری راجدھانی کے کرایوں میں 10 روپئے کا اضافہ کیا گیا اس کے ساتھ ہی این جی اوز کے بس پاس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا این جی او عام بس پاس 320 روپئے سے بڑھاکر 400 روپئے کردیا گیا میٹرو ڈیلکس کی قیمت 450 روپئے سے بڑھاکر 550 روپئے کر دی گئی