حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ میں نئے تقرر کردہ دس ججوں کوآج تلنگانہ ہائی کورٹ جج کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ چیف جسٹس ستیش چندر شرما ہائی کورٹ فرسٹ کورٹ ہال میں منعقد ہونے والے ایک تقریب میں نئے ججوں کو عہدے کا حلف دلائیں گے۔ اس سے ہائی کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 29 ہو گئی ہے۔ اس وقت 19 جج خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہائی کورٹ میں بیک وقت دس ججوں کی تقرری ہوئی ہے۔