بنگلورو : امیرِ شریعت کرناٹک نے حجاب کے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاجی طورپر ریاست بھرمیں ایک دن کاروبار بند کرنے کی اپیل کی تھی جس کے پیش نظر بنگلورو میں مسلم تاجروں نے بند کی حمایت میں اپنی دکانیں بند کر دیں۔ جس سے شہر کے بندر، کدرولی، اسٹیٹ بینک روڈ اور مارکیٹ روڈ کے علاقے سنسان نظر آئے۔ سوائے مسلمان تاجروں کے سبھی نے اپنا کاروبار معمول کے مطابق جاری رکھا۔