حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے بدھ کو انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم کےسالانہ امتحانات کے لیے نیا شیڈول جاری کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق سالانہ امتحانات 6 مئی سے شروع ہونگے اور 24 مئی تک جاری رہیں گے امتحانات کے اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہونگے۔انٹرجنرل اور ووکیشنل کورس کے پریکٹیکل امتحانات 23 مارچ سے 8 اپریل تک ہوں گے۔ امتحانات اتوار کو بھی لیے جائیں گے۔