حیدرآباد : پرشانت کشور کے دورہ تلنگانہ اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ان کی ملاقات نے سیاسی حلقوں میں بحث اور قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں کہ اس سال کے آخر تک قبل از وقت انتخابات ہو سکتے ہیں ذ رائع کے مطابق کے سی آر اور پرشانت کشور نے ملک کی سیاسی صورتحال، کے سی آر کے حالیہ دورہ مہاراشٹرا اور ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار کے ساتھ بات چیت اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دیگر ریاستوں کے دوروں اور مستقبل کے ایکشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔