ممبئی: این سی پی کے لیڈر اور مہاراشٹرا کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کو آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مفرور گینگسٹر داؤد ابراہیم اور اس کے معاونین کی سرگرمیوں سے منسلک منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں گرفتار کیا 62 سالہ این سی پی لیڈر کو صبح 8 بجے جنوبی ممبئی کے بالارڈ اسٹیٹ علاقے میں واقع ای ڈی کے دفتر میں تقریباً پانچ گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔