بنگلورو: کرناٹک کے شیمو گہ ضلع کے ایک گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج شیرا لہ کوپا کی کم از کم 58 طالبات کو حجاب پہننے اور کلاسوں میں جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے پر ہفتہ کے دن معطل کر دیا گیا۔پرنسپل کے مطابق اگرچہ کالج کی انتظامیہ و ڈیولپمنٹ کمیٹی نے حجاب میں ملبوس طالبات کو ہائی کورٹ کے عبوری حکم پر سمجھانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ایک نہیں سنی اور حجاب پہننے کے لیے دباؤ ڈالا جس پر طالبات کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا احتجاجی طالبات کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی مداخلت کرنی پڑی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *