حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 20 فروری کو مہاراشٹر کے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے سے ممبئی میں ملاقات کریں گے تاکہ قومی سطح پر بی جے پی مخالف اتحاد قائم کیا جا سکے آج مہاراشٹرا سی ایم ادھو ٹھاکرے نے تلنگانہ سی ایم کے سی آر سے فون پر رابطہ کیا اور کے سی آر کی بی جے پی کے خلاف دوسرے محاذ کی جدوجہد پر مکمل حمایت کا اعلان کیا اور مستقبل کے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کے لئے ممبئی آنے کی دعوت دی