حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے سامنے ایک سنگین سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس سڑک حادثے میں ایک سرکاری ملازم کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جی ایچ ایم سی کا ملازم مرلی کرشنا اسکوٹی پر جارہا تھا۔ آر ٹی سی بس کا پچھلا ٹائر پھٹنے کے سبب بس نے مرلی کرشنا کوٹکر مار دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مرلی کرشنا کا شناختی کارڈ دیکھا اور جی ایچ ایم سی کا شناختی کارڈ ملا۔ اس کے ساتھ ہی اس کی تفصیلات کی تصدیق کی گئی اور گھر والوں کو معلومات فراہم کی گئیں۔ مرلی کرشنا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔