ہاپور: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی کے قافلے پر گولی چلانے کے الزام میں دو افراد کو مبینہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے ہا پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیپک بھو کر نے بتایا کہ اویسی کے ہندو مخالف بیانات سے ملزمان کو تکلیف ہوئی تحقیقات جاری ہیں ذرائع کے مطابق اویسی اس مسئلہ پر بات کرنے کے لئے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کریں گے۔دریں اثناء اسد الدین کے بھائی اکبر الدین اویسی بھی جمعرات کی رات دیر گئے دہلی پہنچ گئے