ممبئی :مرکزی حج کمیٹی آف انڈ یا نے عازمین حج کے لئے درخواست فارم داخل کر نے کی آخری تاریخ میں توسیع کرنےکا اعلان کیا ہے حج درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری تھی جس میں پندرہ یوم کی توسیع کر تے ہوئے 15 فروری درخواست ادخال کی آخری تاریخ طئے کی گئی ہے مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او یعقوب شیخا نے اس سلسلہ میں ایک اعلامیہ جاری کیا ہے انہوں نے بتایا کہ اب تک 78 ہزار سے زیادہ درخواست موصول ہوئی ہیں