حیدرآباد: وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ بھر کے تمام تعلیمی ادارے یکم فروری سے دوبارہ کھل جائیں گے تعلیمی اداروں میں کورونا قوانین پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیاگیا ہے اسکول اور کالجوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ وبا کے پھیلنے سے روکنے کے لئے مناسب احتیاطی اقدامات کریں حکومت نے حال ہی میں کورونا کی شرح میں کمی اور پڑوسی ریاستوں میں تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھولے جانے کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا ہے