حیدرآباد : مقامی کوٹہ کے تحت منتخب ہوئے ایم ایل سی نظام آباد  کویتا اور محبوب نگر سے منتخب ہوئے دامودر ریڈی نے آج ایم ایل سی کی حیثیت سے حلف لیا ۔قانونی کونسل کے چیرمین سید امین الحسن جعفری نے دونوں ایم ایل سی منتخب امیدواروں کو حلف دلایا   حلف برداری کی تقریب میں وزراء محمود علی، پرشانت ریڈی، ستیا وتی راتھوڑ، ایم ایل سی ایل رمنا اور دیگر موجود تھے۔ کویتا نے سی ایم کے سی آر نظام آباد اور کاماریڈی اضلاع کے عوامی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ انہیں ایم ایل سی کے طور پر ایک اور موقع فراہم کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *