حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کیسوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2447 مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جی ایچ ایم سی کے تحت 1,112 ، ضلع رنگاریڈی میں 183 اور ضلع میڈچل میں 235 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ دریں اثنا نصف سے زیادہ کورونا کیسجی ایچ ایم سی حدود میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ گاندھی اسپتال کے طبی عملے میں سے 119 کی مثبت تشخیص ہوئی ہے۔ سرکاری اور خانگی اسپتالوں میں اب تک کل 2200 مریض زیر علاج ہیں۔