نئی دہلی : کانگریس پارٹی کے بشمول تمام اپوزیشن پارٹیوں نے پنجاب اسمبلی انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی کی مرکزی الکشین کمیشن کو سفارش کی ہے الکیشن کمیشن کی جانب سے حال ہی میں اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پنجاب میں 14 فروری کو ایک مرحلہ میں پولنگ ہونی تھی لیکن 16 تاریخ کو گرو روی داس جینتی ہے پنجاب سے کئی عقیدت مند اس تہوار کے لئےواراناسی کا سفر کرتے ہیں جس سے کئی لوگ ووٹ ڈالنے سے محروم ہوجائیں گے اس لئے تمام پارٹیوں نے الکیشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ انتخابات کی تاریخ کو ایک ہفتہ کے لئے آگے کردیں اس سلسلہ میں آج الکیشن کمیشن میٹنگ میں تاریخ کی تبدیلی پر فیصلہ کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *