تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے ریاست کی عوام کو مفت میں کورونا ویکسین دینے کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جیسے کورونا وبا کا ٹیکہ دستیاب ہوگا اس کو مرحلہ وارسب کو دیا جائے گا پہلےریاست کے تمام سرکاری و خانگی ہاسپٹلس میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرس، طبی عملہ، دوسرے پیرا میڈیکل اسٹاف کو دینے میں ترجیح دے گی۔اور اس کے بعد صفائی عملہ کو دیا جائے گا۔ اس کے بعد بالخصوص یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو دینے کے بعد سماج کے تمام طبقات کو ٹیکہ دیا جائے گا