بھوپال :ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مختلف ریاستوں میں کیسوں کی تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ مدھیہ پردیش حکومت نے کورونا اضافے کے پیش نظر اعلان کیا ہے کہ ریاست کے تمام سرکاری اور خانگی اسکولس اس ماہ کی 31 تاریخ تک بند رہیں گے۔ اور تمام سیاسی، مذہبی اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد رہے گی۔