ممبئی :ممبئی ہوائی اڈے پر آج ایک بڑا حادثہ ٹل گیا جب ایئر انڈیا کی پرواز کو رن وے پر فلائٹ کوکھینچ کر لے جانے والی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی۔ طیارے میں اس وقت 85 مسافر اور عملہ سوار تھا۔ فوری طور پر چوکس افسران نے فائر عملہ کوآگاہ کیا اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا یہ واقعہ آج دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا۔