حیدرآباد : ریاستی حکومت نے آشا ورکرس کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس تازہ ترین فیصلے کے ساتھ ماہانہ تنخواہ 7500 روپے سے بڑھ کر9750 روپے کر دی جائیں گی۔ ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ صحت اور خاندانی بہبود کے کمشنر اور ایم ایچ ایم کے تحت کام کرنے والی آشا کارکنوں کی ماہانہ تنخواہوں میں اضافہ کرتے ہوئے لیا ہے۔تلنگانہ ریاستی حکومت نے واضح کیا ہے کہ بڑھی ہوئی تنخواہیں کا اطلاق جون کی مہینے سے ہوگا