حیدرآباد: چیف منسٹر کے سی آر نے کورونا وباء اور اومیکران کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کئی اعلیٰ عہدیداروں بشمول وزیر صحت ہریش راؤ کے ساتھ صورتحال کا جائزہ اجلاس منعقد کیا اور کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چھٹیاں 8 تاریخ سے 16 تاریخ تک رہیں گی اس کے علاوہ اگر اس چھٹی کے اختتام سے قبل کورونا اور اومیکرون کیسوں کے اضافے کی صورت میں چھٹیوں کو مزید توسیع کرنے کا امکان ہے