حیدرآباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں 21,679 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے گئے اور 274 نئے مثبت کیس درج ہوئے۔ اس سے اب تک درج کے کیسوں کی کل تعداد 6,82,489 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت نے اس سلسلے میں ایک بلیٹن جاری کیا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص کورونا سے ہلاک ہو گیا اس سے ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 4,030 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز 227 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں فی الحال 3,779 ایکٹیو کیس ہیں