حیدرآباد: 81 ویں آل انڈیا صنعتی نمائش کا افتتاح آج گورنر تملائی سندر راجن اور وزیر داخلہ محمود علی نے کیاجو 45 دنوں تک نامپلی ایگزیبیشن گراؤنڈ میں منعقد ہوگا حکومت نے گزشتہ سال کوویڈ کی وجہ سے نمائش کے انتظام کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس سال حکومتی منظوری کے باوجود اومیکرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر اسٹالوں کی تعداد میں کمی کی گئی ہے۔ ایک سال میں 2,000 سے زیادہ اسٹال لگائے جانے تھے اس تعداد کوکم کر کے1,600 کر دی گئی ہے۔ نمائش میں ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے ساتھ ساتھ مہاراشٹرا، تمل ناڈو، جموں و کشمیر، مغربی بنگال وغیرہ کے اسٹال بھی نمائش کے لیے رکھے جائیں گے