نئی دہلی: مرکزی الیکشن کمیشن (سی ای سی) نے اگلے سال ہونے والے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ سی ای سی نے واضح کیا ہے کہ پانچ ریاستوں کے انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ پچھلے کچھ دنوں سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ملک میں کوویڈ اور امیکرون کے معاملات میں اضافے کی وجہ سے اس سال فروری میں ہونے والے پانچ ریاستی انتخابات ملتوی ہو سکتے ہیں۔ اس تناظر میں مرکزی الیکشن کمیشن نے یہ وضاحت کی ہےکہ کوویڈ قواعد کے مطابق انتخابات کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *