ظہیر آباد: ظہیرآباد حلقہ سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر فرید الدین انتقال کر گئے ہیں۔ اہل خانہ نے بتایا کہ سنگاریڈی ضلع کے ظہیر آباد کے رہنے والے الحاج محمد فرید الدین کی حیدرآباد کے اے آئی جی اسپتال میں موت ہوگئی۔ وہ کچھ عرصے سے جگر کی بیماری میں مبتلا تھے۔ چیف منسٹر کلوا کنٹلا چندر شیکھر راؤ نے فرید الدین کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اور لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا