حیدرآباد : حالیہ دنوں میں سٹی کمشنر آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے والے سی وی آنند اچانک پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے اسٹیشن میں موجود کئی ریکارڈوں کا معائنہ کیا۔ سی پی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ اچانک دورے کے ایک حصے کے طور پر اسٹیشن آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے اکثر اچانک معائنہ کریں گے۔ اس موقع پر ڈی سی پی سرینواس، اے سی پی گنیش، انسپکٹر نرنجن ریڈی، ڈی آئی ناگیہ اور کئی آفسران نے شرکت کی۔