حیدرآباد: ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی کے گھر واقعے جوبلی ہلز پر اس وقت کشیدگی پیدا ہوگی جب ریونت ریڈی ایرا ولی جانے کے لیے لیے روانہ ہونے والے تھے پولیس نے آج صبح صبح ریونت ریڈی کے گھر کو گھیر لیا اور ریونت ریڈی کو حراست میں لے کر قریبی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔تاہم کارکنوں کی بڑی تعداد پہلے ہی ریونت کی رہائش گاہ پہنچ چکی تھی۔ جس سے پولیس اور کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ کارکنوں نے پولیس کی گاڑی کو روک دیا۔ ان کے احتجاج کے درمیان، ریونت کو زبردستی پولیس گاڑی میں لاد کر باہر نکال دیا گیا۔ دوسری طرف ریونت ریڈی نے واضح کیا کہ وہ ضلع سدی پیٹ کے ایراولی جائیں گے چاہے کتنی ہی گرفتاریاں کیوں نہ کی جائیں۔